چنتامنی: 17 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز)ریاستی حکومت تعلیم کو عام کرنے اور معیاری تعلیم دینے پر توجہ دے رہی ہے اور کئی اسکیم لاگو کرتے ہوئے والدین کا بوجھ کم کررہی ہے ایسے وقت میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے توجہ دیں ورنہ آج کے دور میں تعلیم نہیں تو کچھ بھی نہیں ان خیالات کااظہار مرغ ملہ کینرا بینک منیجر پریشنت کمار نے کیا۔انہوں نے آج تعلق مرغ ملہ گاؤں کے بوگ رام نارائن شٹی سرکاری پرائمری اسکول کے طلبہ میں بینک کے جانب سے ہر طالب علم کو پانچ ہزار روپئے کے اسکالرشپ کے چیک تقسیم کرنے بعد منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم دینا اساتذہ کاکام ہے مگر اساتذہ معیاری تعلیم دے کر بچوں کو اعلیٰ مقام پر پہنچائیں گے تو ان کااور اہل خاندان کانام وہ طالب علم روشن کرے گا ورنہ دونوں کو نقصان ہوگا ایک طرف بچے کی زندگی برباد تو دوسری طرف بھگوان کو حساب دینا پڑے گا ۔
انہوں نے والدین کو آواز دیتے ہوئے طلباء کو ٹی۔وی اور موبائیل کے استعمال سے دور رکھیں کیونکہ ٹی۔وی۔اور موبائیل کے استعمال سے طلباء خراب ہونے کا امکان رہتا ہے اسلئے تعلیم حاصل کرنے کے دور میں ہر ایک طالب علم کے ہاتھ کو موبائیل فون پر گیز نہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بچے اسکول کے اوقات میں ادھر اُدھر گھومتے ہیں انہیں ہر شہری کو اس کا حق ہے کہ اس کو اسکول کی طرف لاکر چھوڑیں کہیں بازاروں میں گھوم رہے ہوں یا کہیں اور دکانوں میں کام کرنے سے انہیں بچائیں اگر ان کی عمر ڈھل گئی تو وہ انپڑ اور گنوار بن جائیں گے ایک دور وہ تھا کتابوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کی جاتی تھی۔اب ایسا دور اگیا اور چل رہا ہیکہ کمپوٹر کے ذریعے اساتذہ تعلیم دیں گے ایسے ماحول میں بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے ٹھیک نہیں چھ سال سے لیکر چودہ سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت کا مقصد ہے اس پر چلنا اساتذہ کا کام ہے اور ہرتنظیم کے کارکنان اس پر توجہ دینا ہوگاسماج کے ہر شخص کو چاہے کہ گلیوں اور بازاروں میں کام کررہے بچوں کو پکڑ کر اسکول میں لائیں یا فوری محکمہ چائلڈ اوین ڈلیبر کو بذریعہ فون اطلاع دیں تاکہ وہ بچہ اپنی محنت و مزدوری سے بچ کر تعلیم حاصل کر سکے،بعد ازاں تعلقہ پنچایتی رُکن راجنا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ماں کے گود سے لیکر قبر کی گود تک طالب علم حصول علم کیلئے جدوجہد کرکہ بھی یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ انہوں نے جملہ علوم میں مہارت حاصل کرلی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جانب سے دی جانے والی سہولتیں اور عوام سے اسکول کو دی جانے والی سہولتوں سے بچے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں اور استاتذہ بچوں کو عمدہ تعلیم دینے کی بھی کوشش جاری رکھیں علم انسان کا ایک مستقبل ساتھی ہے دولت بے وفا ہوتی ہے توعلم سب سے زیادہ وفادارعلم ایک ایسا نور ہے جو انسان کو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی تقویت بھی عطا کرتا ہے علم انسان کے اندر صحیح اور غلط کو پہچاننے کی تمیز پیدا کرتا ہے وہ نو جوان جو اپنے اندر علم حاصل کرنے اور زندگی میں کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتے ہیں کبھی برائیوں کو دیکھ کرنہیں ڈگمگاتے اور ان کے قدم علم کے دریا کو پار کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں،اس موقع پر کرشنامورتی،گرام پنچایتی رُکن الحاج انصر خان،لکشمی نارائن ریڈی،شبیر پاشاہ،گویند راج ،نرسمہ مورتی،شرنیواس ریڈی،ناگ منی ، ہیڈ ٹیچرستیہ بھما ،انجی ، وغیرہ موجود رہے۔